ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوست پر ہوٹل میں عصمت دری کا الزام، سری لنکا کرکٹر دھنشکا گنتلکا معطل

دوست پر ہوٹل میں عصمت دری کا الزام، سری لنکا کرکٹر دھنشکا گنتلکا معطل

Tue, 24 Jul 2018 12:35:48    S.O. News Service

کولمبو 24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے ٹیسٹ کرکٹر دھنشکا گنتلکا کے ایک دوست کو ناروے کی ایک خاتون کے ذریعہ ہوٹل کے کمرے میں عصمت دری کا الزام لگائے جانے پر گنتلکا کو ٹیم سے معطل کر دیا گیا ہے۔

دھنشکا اور اس کا دوست ناروے صبح اس ہوٹل لے کر آئے جہاں سری لنکا کی ٹیم ٹھہری تھی۔بعد میں ایک خاتون نے دوسرے شخص پر عصمت دری کا الزام لگایا جو سری لنکائی نژادہے۔پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ناروے کی ایک سیاح نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنتلکا پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے حالانکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں اس کومعطل کر دیا ہے ۔ضابطہ اخلاق کے تحت میچوں کے دوران کھلاڑیوں کے لئے رات میں ہوٹل کے کمروں میں رہنا لازمی ہے اور وہ مہمان نہیں لا سکتے۔بورڈ کی انکوائری کا نتیجہ آنے تک موجودہ ٹیسٹ کی میچ فیس بھی روک کر رکھے گا۔


Share: